6 اپریل 2016 - 15:09
امریکی بینکوں کے ایرانی بینکوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں: جان کیری کا دعویٰ

امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کوشش کر رہا ہے کہ امریکی بینکوں کیلئے ایران کیساتھ مالیاتی اور بینکنگ تعلقات قائم کرنے کے مقصد سے سازگار ماحول پیدا کرے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کوشش کر رہا ہے کہ امریکی بینکوں کیلئے ایران کیساتھ مالیاتی اور بینکنگ تعلقات قائم کرنے کے مقصد سے سازگار ماحول پیدا کرے.

'جان كري' نے گزشتہ منگل كے روز امريكي چينل 'ايم ايس اين بي سي' كيساتھ گفتگو ميں مزيد كہا كہ واشنگٹن حكومت كي كوشش ہے كہ ايران جوہري معاہدے كے نفاذ اور متعلقہ پانديوں كے خاتمے سے امريكي اور ايراني بينكوں كے درميان باہمي تعلقات قائم كرنے كي راہ كو ہموارہ كرے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ايران كيساتھ انصاف پر مبني تعاون كريں گے تاہم جوہري معاہدے كے تحت ايران اپنے لئے تمام اقدامات اٹھانے كا حق ركھتا ہے.

جان كري نے مزيد كہا كہ امريكي صدر، وزير خزانہ اور وہ اس بات پر متفق ہيں كہ ايران كو جوہري معاہدے كے تحت اپني ضروريات پوري كرنے كا مكمل حق حاصل ہے.

امريكي وزيرخارجہ نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اب تك جوہري معاہدے پر خلوص نيت سے عمل كر رہا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲